عالمی کپ میں فاتح ٹیم کو 43 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

عالمی کپ میں فاتح ٹیم کو 43 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی ( نیٹ نیوز ) اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں فتح ٹیم کو 43 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ اگر فاتح ٹیم پورے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی تو اس کی یہ انعامی رقم46 لاکھ ڈالر کردی جائے گی ۔ ایک رپوٹ کے مطابق پورے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر ایک کڑوڑ15 لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی ۔ 2011 میں کھیلے جانیوالے کرکٹ کے عالمی کپ میں یہ انعامی رقم92 لاکھ ڈالر تھی لیکن اس مرتبہ اس میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ جو بھی ٹیم 2015 کے کرکٹ ورلڈ کا فائنل ہارے گی اسے20 لاکھ ڈالر دےئے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی فی ٹیم کو 6لاکھ 92 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کوائرٹر فائنل ہارنیوالی فی ٹیم کو میں تین لاکھ 46 ہزار کی رقم تقسیم کی جائے گی ۔ ہر گروپ میں جیتنے والی ٹیم کو 52 ہزار ڈالر کی رقم دیجائے گی۔