محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       دبئی، لاہور( نیٹ نیوز، سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جادو گر سپنر سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا ٹیسٹ 24 نومبر کو نیشنل کرکٹ پرفارمنس سینٹر میں کیا گیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کے تجزیہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کا بازو 15 ڈگری سے اوپر ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں اس صورتحال سے پریشان نہیں ہوں مجھے امید ہے کہ میرا ایکشن کلیئر ہوجائےگا اور میں دوبارہ باﺅلنگ کروانے لگوں گا یاد رہے کہ ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر امپائرز نے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے آئی سی سی کو رپورٹ کیا تھا۔ محمد حفیظ کا باﺅلنگ نہ کرنا پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلئے دوسرا بڑا دھچکہ ہے کیونکہ اس سے قبل جادوگر سپنر سعید اجمل کو بھی مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے سبب معطلی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ اپنے کریئر میں تیسری مرتبہ مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2005 میں رپورٹ ہوئے تھے تاہم بعد میں انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا۔