نابیناافرادپرلاٹھی چارج‘ حکومت کے دن گنے جاچکے:ملک حماد

نابیناافرادپرلاٹھی چارج‘ حکومت کے دن گنے جاچکے:ملک حماد
نابیناافرادپرلاٹھی چارج‘ حکومت کے دن گنے جاچکے:ملک حماد

  


جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) رہنما تحریک انصاف ملک حماد نے لاہور میں نابینا افراد پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ عقل کے اندھے حکمرانوں کے دور حکومت میں نابینا افراد پر ریاستی تشددایک بہت بڑاالمیہ ہے اور اس واقعہ میں صرف چاراہلکاروں کو معطل کرنا بے شرمی سے عوام کامنہ چڑانے کے مترادف ہے۔ روزنامہ ’پاکستان‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ملک حماد علی نے کہا کہ تحریک انصاف کے تاریخی جلسوں نے یہ ثابت کردیاہے کہ عوام حکمرانوں سے خوش نہیں ۔ حکمرانوں نے ہٹ دھرمی کی انتہاکردی ہے ۔ اسلام آباد کے دھرنوں نے یہ ثابت کردیاہے کہ عوام کا حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد ہوچکاہے۔ عمران خان کا پلان سی حکمرانوں کے اقتدادکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورحکومت میں اقلیتوں کو تحفظ دیاجائیگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...