بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ،بھارت پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ،بھارت پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا

  

                            جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں روائتی حریف پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ورلڈ بلائنڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 389 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے محمد جمیل نے 102 ناصر نے 56 جبکہ ہارون نے 47رنز بنائے بھارت کی طرف سے امول نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل میچ 6 وکٹوں سے جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا بھارت کی جانب سے اجے ریڈی نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ ایونٹ اپنے نام کیا جبکہ پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میںاپنے اعزاز کا دفاع کررہی تھی بھارتی ٹیم کے کپتان نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا جبکہ پاکستانی کپتان نے کہاکہ محنت سے کھیلے لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا حریف ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کی پاکستانی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -