کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی مینز اور ویمنز ٹیمیں بھارت روانہ

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی مینز اور ویمنز ٹیمیں بھارت روانہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی مینز اور ویمنز ٹیمیں بھارت روانہ ہوگئیں۔بھارت میں کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی مینز اور ویمنز کبڈی ٹیمز واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئیںبھارت روانگی سے قبل وزیر کھیل رانا مشہود نے کھلاڑیوں سے ملاقات کیاور کہا کہ کبڈی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی، بھارت نے سات اہم کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے،، اس کے باوجود جیت کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر دونوں کپتانوں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینگے

 اور ہر ٹیم کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لئے پر امید ہیں بھارت میں پاکستا ن کا نام روشن کریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -