فلپائن سے مغوی سوئس باشندہ زخمی حالت میں بازیاب

فلپائن سے مغوی سوئس باشندہ زخمی حالت میں بازیاب

منیلا(این این آئی)دو سال قبل جنوبی فلپائن میں اب±و سیاف گروپ کے جہادیوں کے ہاتھوں اغواءہونے والے سوئٹزر لینڈ کے شہری لورینزو وِنسی گ±وایرا کو ملکی فوج نے زخمی حالت میں بازیاب کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2012ءمیں یرغمال بنائے جانے کے بعد سے باغیوں نے اسے کئی مختلف مقامات پر چھپائے رکھا،ملکی فوج اور ابوسیاف گروپ کے جہادیوں کے مابین ایک جھڑپ کے دوران یہ یرغمالی عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر کو زخمی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اس دوران وہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے خود بھی زخمی ہو گیا تھا۔ منیلا میں فوجی ذرائع کے مطابق یہ سوئس شہری اس وقت ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...