لارا آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے نمائشی ٹوئنٹی 20 میچ میں شرکت کرینگے

لارا آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے نمائشی ٹوئنٹی 20 میچ میں شرکت کرینگے

  

جمیکا ( نیٹ نیوز ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بلے باز برائن لارا آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ایک نمائشی ٹوئنٹی 20 میچ میں شرکت کریں گے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ میچ پرتھ کے ایک کالج میں پرتھ اور آسٹریلیا لیجنڈز الیون کی ٹیموں کے درمیان 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ پہلے یہ میچ 10 دسمبر کو شیڈول تھا لیکن آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس میچ کو اب 15 دسمبر کو کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ میچ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد فیسٹول آف کرکٹ کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق بلےّ باز برائن لارا آسٹریلیا لیجنڈز الیون کی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -