شاہین اور کیویز آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے

شاہین اور کیویز آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    دبئی( نیٹ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آج پہلا ون ڈے جیتیں گے پوری ٹیم جیت کے لئے متحد ہے اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض کین ولیمسن انجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے ہم نے پوری تیاری کی ہوئی ہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 12 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 14 دسمبر، چوتھا 17 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز برابر رہی۔