ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کو ویزے جاری

ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کو ویزے جاری

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) ہانگ کانگ نے ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے بتایا کہ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ 11 سے 14 دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 9 دسمبر کو روانہ ہو گی۔

 انہوں نے کہا کہ ایشین کیڈٹ میں دو کھلاڑی محمد شعیب اور افتخار جبکہ جونیئر چیمپئن شپ میں ہجرت اللہ اور وجاہت سرور پاکستان کی نمائندگی کریں گے، آفیشلز میں کرنل مرتضی شاہ بطور منیجر جبکہ محمد رفیق بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -