امید ہے یوکرین میں مستقل جنگ بندی پر جلد اتفاق ہو جائے گا ¾ روسی صدر

امید ہے یوکرین میں مستقل جنگ بندی پر جلد اتفاق ہو جائے گا ¾ روسی صدر

  

 ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ماسکو میں اپنے فرانسیسی ہم منصب سے بات چیت کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین میں مستقل جنگ بندی پر جلد اتفاق ہو جائے گا۔فرانس کے صدر فرنسوا اولاند نے یوکرین میں اس سال کے اوائل میں کشیدگی شروع نے کے بعد روس کا دورہ کیا۔فرنسواں اولاند نے قزاقستان کے دورے سے واپس آتے ہوئے ماسکو کے ونیوکوف ایئرپورٹ کے سفارتی ٹرمینل میں صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فرنسیسی صدر کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ولادی میر پوتن نے کہا کہ ان کے درمیان یوکرین میں تشدد ختم کرنے کے لیے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک المناک صورت حال ہے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اب بھی لوگوں کو مار جا رہاہے انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حتمی جنگ بندی کے لیے جلد ہی کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا ہم نے اس پر فرانسیسی صدر کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ۔فرانسیسی صدر فرنسوا اولاند نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ پانچ ستمبر کو بلاروس کے شہر منسک میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں۔انھوں نے کہا کہ فرانس کا کردار یہ کہ مسائل کا حلا تلاش کرے اور اسے بڑھنے سے روکے۔انہوںنے کہاکہ میں آج صدر پوتن کے ساتھ مل کر حالات کو معمول پر لانے کے لیے پیغام دینا چاہتا تھا اور یہ پیغام دینا ممکن ہے۔ولادمیر پوتن نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے صدر اولاند کے ساتھ فرانس کی جانب سے روس کو فروخت ہونے والی دو جنگی بحری بیڑوں کی فراہمی میں تاخیر پر بات نہیں کی۔صدر پوتن نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ فرانس وہ رقم واپس کر دےگا جو روس نے اسے بحری بیڑے خریدنے کےلئے دئیے دی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -