فیفا ویمن ورلڈ کپ، ڈراز کا اعلان، جرمن ٹیم گروپ بی میں شامل

فیفا ویمن ورلڈ کپ، ڈراز کا اعلان، جرمن ٹیم گروپ بی میں شامل

ٹورنٹو( نیٹ نیوز)آئندہ برس کے وسط میں کینیڈا کی میزبانی میں خواتین فٹ بال کے عالمی کپ کے میچوں اور گروپ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ فیفا ویمن ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کینیڈین دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔فٹ بال کھیل کے عالمی ادارے فیفا کی نگرانی میں ساتواں ویمن ورلڈ کپ کینیڈا میں سن 2015 میں کھیلا جائے گا۔ اِس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ چھ جون کو ہو گا جو میزبان کینیڈا اور چین کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ افتتاحی میچ ایڈمنٹن شہر میں کھیلا جائے گا۔ ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ پانچ جولائی کو کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر وینک±وور میں کھیلا جائے گا۔ ویمن ورلڈ کپ کے لیے کینیڈا کے چھ شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اِن شہروں میں دارالحکومت اوٹاوا، وینک±وور، مانٹریال، ایڈمنٹن، وینیپِگ اور مونکٹن شامل ہیں۔ویمن ورلڈ کپ میں کل چوبیس ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈراز میں اِن ٹیموں کو چھ گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ہر گروپ میں چار چار ٹیمیں رکھی گئی ہیں۔ گروپ سطح پر ہر ٹیم کو اپنے گروپ کی ہر ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنا ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...