ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستا ن کل آسٹریلیا سے پنجہ آزما ہوگا

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستا ن کل آسٹریلیا سے پنجہ آزما ہوگا

بھونشیور(نیٹ نیوز) بھارت میں جاری 2014 مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل چار میچوں کا فیصلہ ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا پول میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق 35 ویں چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہیں۔ ایونٹ میںپہلا میچ پول بی کی ٹیموں ارجنٹائن اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...