ایبولا وائرس میں مبتلا کیوبن ڈاکٹر صحت یاب، کیوبا روانہ

ایبولا وائرس میں مبتلا کیوبن ڈاکٹر صحت یاب، کیوبا روانہ

ہوانا(آن لائن)مغربی افریقی ملک سیرا لیون میں ایبولا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف کیوبن ڈاکٹر فیلکس بائز بھی اِسی وائرس کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ ا±س کو سیرا لیون سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جنیوا کے ہسپتال میں سولہ دن تک ڈاکٹر فیلکس بائز کو زیر علاج رکھا گیا۔ ا±س کی مکمل صحت یابی کے بعد وہ گزشتہ روز واپس اقنے وطن کیوبا روانہ ہو گیا ہے۔

سیرا لیون میں 256 ڈاکٹرز اور نرسیں ایبولا وائرس میں مبتلا افراد کے علاج میں مصروف ہیں۔ مغربی افریقہ میں اِس مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...