پاکستانی ہاکی ٹیم نے انتہائی ناقص کھیل کامظاہرہ کیا ، سابق کھلاڑی

پاکستانی ہاکی ٹیم نے انتہائی ناقص کھیل کامظاہرہ کیا ، سابق کھلاڑی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم نے انتہائی ناقص کھیل کامظاہرہ کیا ٹیم سے اتنے برے کھیل کی امید نہیں تھی ان خیالات کا اظہار ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے پاکستان کی بھارت میں جاری چیمپنئز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر کیا نوید عالم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ نظر نہیں آرہا وہ جس طرح کھیل رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ انہوںنے اس بڑے ایونٹ کی تیاری ہی نہیں کی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں اب رہنے کی امیدیں تقریبا ختم ہوچکی ہیں سمیع اللہ نے کہا کہ کھلاڑی مسلسل دباﺅ میںنظر آرہے ہیں انگلینڈ کی ٹیم اب اتنی بھی بڑی ٹیم نہیں ہے کہ پاکستا ن اس کا مقابلہ نہ کرسکے کھلاڑیوں نے شدید مایوس کیا ہے کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بہت محنت کی لیکن وہ نظر نہیں آرہی جب تک کھلاڑی پریشر سے باہر آکر نہیں کھیلیں گے وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اب آسٹریلیا کےخلاف پاکستانی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے شائقین کو ٹیم کے کھیل سے شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...