ہیٹی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت،عوام سٹرکو ں پر نکل آئے

ہیٹی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت،عوام سٹرکو ں پر نکل آئے

  

پورٹ اوپرنس(آن لائن)حکومت مخالف مظاہرین نے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں مسلسل دوسرے روز بھی سڑکوں پر مارچ کیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مظاہرین انتخابات میں التوا اور دوسرے معاملات جن میں حکومتی کرپشن اہم ہے، کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھر پھینکنے کے علاوہ سڑکوں پر ٹائر بھی رکھ کر جلائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

 مظاہرین صدر مِشیل مارٹیلی (Michel Martelly) اور وزیر اعظم لاراں لیمو(Laurent Lamothe) کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ ہیٹی میں سن 2011 میں انتخابات کا انعقاد کیا جانا تھا اور اِن کو ابھی تک التوائ میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -