مسافر اور عملہ بیمار پڑ گیا، اٹلی میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مسافر اور عملہ بیمار پڑ گیا، اٹلی میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  

روم (آن لائن)امریکی ائیرویز کے ایک طیارے نے گزشتہ روز روم میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب دو مسافر اور عملے کے 11ارکان بیمار پڑ گئے،یہ بات اطالوی میڈیا نے بتائی۔طیارہ جو اسرائیل میں تل ابیب سے امریکہ میں فلاڈیلفیا کیلئے جارہا تھا،اطالوی دارالحکومت کے فیومی سینو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا اور 13افراد کیلئے طبی معاونت کی درخواست کی گئی،جنہیں آنکھیں سرخ ہونے اور قے آنے کی شکایت تھی۔

مسافر اور عملے کے متاثرہ ارکان کا روم کے نزدیک جی بی گراسی ڈی اوسٹیا ہسپتال لے جانے سے قبل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی ڈاکٹرز کی جانب سے معائنہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ائیربس A330کے وینٹی لیشن سسٹم میں خرابی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -