اوبامہ کے گلے میں خرابی ، ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا
نیویارک (این این آئی ) امریکی صدر براک اوباما گلے کی خرابی کے باعث ہسپتال پہنچ گئے ، وائٹ ہاو¿س ترجمان نے بتایا کہ پریشانی کی بات نہیں صرف تشخیصی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال گئے ۔ وائٹ ہاو¿س ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اوباما چند دن سے گلے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے ، ان کے معالج ڈاکٹر کیپٹن رونی جیکسن نے ان کا معائنہ کیا اور والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ۔ صدر اوباما کو فوری طور پر کلینک لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ وائٹ ہاو¿س نے صدر کی دن کی مصروفیات منسوخ کر دیں ۔