یمن، امریکی ڈرون حملے میں نو عسکریت پسند ہلاک

یمن، امریکی ڈرون حملے میں نو عسکریت پسند ہلاک

  

صنعائ(این این آئی)یمن میں امریکی ڈرون حملے میں نو عسکریت پسند مارے گئے۔ ڈرون حملے میں اغوا کیا گیا امریکی شہری بھی مارا گیا۔ سابق امریکی دفاع چک ہیگل نے تصدیق کردی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں اغوا کیے گئے امریکی شہری کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ تاہم امریکی شہری لیوک سامرز کی بہن نے دعوی کیا ہے کہ ان کے بھائی کو بچانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے شدت پسندوں کے ساتھ لیوک سامرز بھی مارا گیا ہے۔ جبکہ امریکی حکام نے بھی موت کی تصدیق کردی ہے۔یمنی وزیر داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دس القاعدہ کے ارکان مارے گئے لیکن امریکی شہری کی موت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ تینتس سالہ برطانوی نڑاد امریکی صحافی لیوک سامرز کو ستمبر دو ہزار تیرہ میں اغوا کیا گیا تھا۔ غیر ملکی این جی او کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں جنوبی افریقی یرغمالی پیئر کورکی بھی ماراگیا۔

مزید :

عالمی منظر -