پناہ گزینوں کے بارے میں آسٹریلوی پالیسی پر اقوام متحدہ کے ادارے کی تنقید

پناہ گزینوں کے بارے میں آسٹریلوی پالیسی پر اقوام متحدہ کے ادارے کی تنقید

نیویارک(آن لائن)آسٹریلیا کی جانب سے پناہ کے متلاشی افراد کے خلاف سخت اقدامات کو اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے آسٹریلوی اقدامات کو ایک خطرناک مثال سے تعبیر کیا ہے۔ مہاجرین کے ادارے کے ترجمان ولیم اسپنڈلر نے جنیوا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی اقدامات مہاجرین کے بین الاقوامی انتظامات کے لیے منفی اثرات کے حامل ہیں کیونکہ اِس میں اِس صورت حال کا حصہ دار بننے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے قدامت پسند وزیراعظم ٹونی ایبٹ مہاجرین کی آسٹریلیا کی جانب آمد پر سخت پالیسی اپنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے پناہ گزینوں کے لیے وقف کیمپوں میں سے ایک سو بچوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...