آئندہ برس جرمنی کو پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کا سامنا ہوسکتاہے

آئندہ برس جرمنی کو پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کا سامنا ہوسکتاہے

  

برلن(آن لائن) جرمنی کے وفاقی ادارے برائے مہاجرت و پناہ گزین کے سربراہ مانفریڈ شمٹ کا کہنا ہے کہ اگلے برس یعنی سن 2015 میں جرمنی کو پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مانفریڈ شمٹ کا انٹرویو جرمنی کے ایک علا قائی اخبار Rheinische Post میں شائع ہوا ہے۔ ا±ن کا کہنا ہے کہ اِس بات کا قوی امکان ہے کہ سن 2015 میں دو لاکھ تیس ہزار پناہ گزینوں کی درخواستیں جرمنی کو وصول ہو سکتی ہیں۔ سن 2014 میں جرمن حکام نے دو لاکھ پناہ گزینوں کی درخواستوں کا اندازہ لگایا تھا اور یہ تعداد سن 2013 کے مقابلے میں ساٹھ فیصد زیادہ تھی۔ اِن پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے حکام نے سابقہ فوجی بیرکوں کے علاوہ کئی اسکولوں کی عمارتوں کو بھی کرایے پر لینے کی پلاننگ شروع کر رکھی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -