بلیجیم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنیکا عندیہ دیدیا

بلیجیم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنیکا عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               برسلز(این این آئی) بلجیم نے بھی فلسطین کو ا?زاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق بلجیم کی پارلیمان میں فلسطین کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد حکومت فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریگی۔ دوسری جانب بلجیم کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین کی خودمختاری کو تسلیم کروانے کیلئے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ایک قرارداد جلد پارلیمان میں بحث کیلئے پیش کی جائیگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -