حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی،لٹیروں کو جیلوں میں ڈالیں گے،چودھری جمیل گجر

حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی،لٹیروں کو جیلوں میں ڈالیں گے،چودھری جمیل گجر

  

روڈی پورٹ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری جمیل گجرنے کہا کہ حکومت مذکرات کا عمل سنجید گی سے شروع کر نا چاہتی ہے تو جو ڈیشنل کمیشن کے قیا م کو عملی شکل دے، تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتی ہے اور مضبو ط جمہوریت کے لیے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنا نا ہو گا۔انہوں نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے کیو نکہ دھندلی سے بنائی حکومت کے دل میں چور ہے اس لیے آج فیصل آباد کو آنے والے تمام راستے سیل کر رہی ہے ایسے گھٹیا ہربوں سے قائد تحریک کی محبت کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا پاکستا ن کی عوام اب صرف اور صرف عمران خان کی قیادت میں نیاء پاکستان بنتا دیکھنا چاہتی ہے جس میں انصاف کا حصول ہو گا قبضہ گروپوں ،غربیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے آزادی حاصل کر نے کے لیے پاکستانی غیور عوام عمران خان کی قیادت میں صف بندی کر کے کھڑے ہو گئے ہیں چودھری جمیل گجر نے کہاوہ دن دور نہیں جب چور لیٹرے بھاگنے کی راہ تلاش کر یں گے اور قائد تحریک ان نا م نہاد جھوٹوں کو جیلوں میں ڈالیں گئے اور ان سے ملک کی غریب عوام کا لوٹا ہوا مال واپس لے کر ملکی معشیت کو مضبوط کر نے کے لیے ملکی خزانہ کو بھریں گے بے ایمان حکمرانوں کے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں آخر ی سانسیں لینے کے لیے وینٹی لیٹر پر آگے ہیں کالی رات چھٹنے والی ہے اور انشاء اللہ جلد نیا سویرا طلوع ہو نے والا ہے ان لیٹرے حکمرانوں سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -