سمندری طوفان وسطی فلپائن سے ٹکرا گیا ،10لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سمندری طوفان وسطی فلپائن سے ٹکرا گیا ،10لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

  

                        منیلا (این این آئی)وسطی فلپائن میں اتوار کو طاقتور طوفان کے باعث چلنے والی شدید ہواﺅں سے درخت اکھڑ گئے اور مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ہی تقریباً دس لاکھ افراد کو طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں اور مٹی کے تودے گرنے والے دیہاتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ہاگوپٹ نامی طوفان دیر گئے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا اس دوران 210 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ طوفان کے باعث مشرقی جزیرے سامار اس سے ملحقہ صوبہ لیئٹ اور تاکلوبان شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی یہ شہر گزشتہ سال آنے والے ہائیان طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔مشرقی سامار میں مقامی ریڈیو نے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے تاہم اس کی تاحال حکام نے تصدیق نہیں کی ۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ یہ طوفان بدستور بہت مضبوط ہے اور یہ بہت تباہی لا سکتا ہے

مزید :

عالمی منظر -