پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے ، عابد صدیقی

پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے ، عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں بلکہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے کسان ،ہاری اور مزدور وں کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے مسلم لیگ ن اشرافیہ کی جماعت ہے یہ جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے کسانوں مزدوروں اور ملازمت پیشے افراد کا استحصال کیا ہے حالانکہ ان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے اور پاکستان پےپلز پارٹی انکی خوشحالی کو ےقےنی بنانے کے لےے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بیانات دینے میں شیر ہیں عملی طور پر پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کی عوام کو کچھ نہیںکیا پنجاب کے کسان موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالےسےوں سے سخت تنگ ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کے معاشی مفادات کو محفوظ بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -