طلبہ کے مستقبل کے تعین کیلئے کےئریر کونسلنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے، فاطمہ سعید

طلبہ کے مستقبل کے تعین کیلئے کےئریر کونسلنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے، فاطمہ ...

لاہور(پ ر) فلاحی ادارے میسوگرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ فاطمہ سعید نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی پر تحقیق اور نوجوان نسل کی کےئریر کونسلنگ کے ذریعے سے ہی ممکن ہے، حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کر کے پاکستان کی نوجوان نسل کا مستقبل روشن بنا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میسو گرومنگ سسٹم کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کے مستقبل کے تعین کیلئے کےئریر کونسلنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے لہٰذا اساتذہ طلباء وطالبات کی بروقت اور درست سمت میں رہنمائی کر کے ان کے مستقبل کی پلاننگ کو موثربنانے میں بھرپور کردار کر سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر ایجوکیشن کی جو اہمیت ہے اس کے پیش نظر طلباء وطالبات کی اس جانب رہنمائی سے وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے۔ لہٰذا اساتذہ طلباؤطالبات کو ایسے مضامین کی طرف راغب کرے جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ زیادہ ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میسو گرومنگ سسٹم یتیم، مسکین، بے سہارا، غریب بچوں اور نوجوانوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے کےئریر کونسلنگ کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...