جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام دوروزہ دینی مدارس کی ناظمات اور مبلغات کی تربیتی ورکشاپ ”برائے فروغ امن“ اختتام پذیر ہوگئی۔علامہ راغب حسین نعیمی،حافظ محمد ارشداقبال نعیمی،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی مسز نبیرہ عندلیب

نعیمی سمیت جامعہ سراجیہ نعیمیہ کے علاوہ لاہور کے20 سے زائد دینی مدارس کی ناظمات اور مبلغات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے قیام کےلئے عدل وانصاف کے نظام کو مضبوط بنایاجائے خواتین کو تعلیم یافتہ بنائے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدلی جاسکتی اسلام ہمیں خود غرضی سے بچنے اور غریب پروری کا درس دیتا ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ایک دوسر ے کاحق تسلیم نہ کرنا ہے اندورنی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کےلئے صداقت،عدالت اور شجاعت کے کلچر کو اپنایاجائے پروگرام کی مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیر ت طیبہ پر عمل پیر ا ہوکر ہم اپنے معاشرے میں امن کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

جس سے نہ بنے اس سے بنانی چاہئے۔حضور اکرم ؓﷺکے عفوو درگرزحسین عمل کوسامنے رکھیں تو زندگی تبدیل ہوسکتی ہے ۔صبراور برداشت سے ہی تنازعات حل ہوسکتے ہیں اور امن کو فروغ مل سکتاہے ۔ورکشاپ کے اختتام ناظمات اور معلمات میں اعزازی اسناد دی گئیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -