ای ایس ای ایلیمنٹری سکولز ایجوکیٹرز کی ماہانہ انڈیکشن تربیت اختتام پذیر

ای ایس ای ایلیمنٹری سکولز ایجوکیٹرز کی ماہانہ انڈیکشن تربیت اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) ای ایس ای ایلیمنٹری سکولز ایجوکیٹرز کی ماہانہ انڈیکشن تربیت جس کا انعقاد یہاں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن میںہوا اور اس میں 40 سے زائد مردانہ و زنانہ اساتذہ نے تربیت میں حصہ لیا ہے ختم ہو گئی ہے تربیت کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے اساتذہ میں ڈی پی آئی پنجاب سیکنڈری سکولز سید ممتاز شاہ‘ ای ڈی او محمد پرویز اختر‘ڈی سی اور کیپٹن (ر) عثمان سمیت پی ڈی‘ ڈی ایس ڈی نے انعامات و اسناد تقسیم کیں جبکہ انڈیکٹڈ اساتذہ کی ملکی و غیر ملکی اساتذہ نے انکی تعلیم و تربیت کی۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاﺅن کے پرنسپل رانا عطاءمحمد اور سینئر ٹیچر ظفر اقبال نے ٹرینی اساتذہ کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی سمیت انہیں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ چار ہفتے کی اساتذہ ٹریننگ کا پروگرام گزشتہ نومبر میں جاری کیا گیا تھا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک علامہ ٹاﺅن لاہور ریاضی کے سینئر سائنس ٹیچر و ٹرینر ذوالفقار علی اور آمنہ فلک شیرہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نو نے اساتذہ کو ٹریننگ دی جبکہ اس موقع پر سیدہ طاہرہ انجم پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج کوٹ لکھپت‘ ریحانہ سہیل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول والٹن و دیگر اہم شخصیات اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

ٹریننگ کے اختتام پر اساتذہ نے مختلف مضامین کے نمونہ جات جن میں ہر قسم کی آلودگی‘ نظام شمسی‘ پودوں‘ جانوروں اور دیگر ہر قسم حشرات کی حفاظت و تقسیم‘ پانی کے استعمال‘ مشینی اقسام‘ مادہ و حرارت‘ کشش ثقل‘ خوردبینی جانوروں کی اقسام کو انسانی زندگی پر انکے اثرات کوظاہر کیا‘ پیش کئے۔