الخدمت فاﺅنڈیشن نے شامکے کے 175 سیلاب متاثرین میں ”ونٹر پیکج“ تقسیم کر دیا

الخدمت فاﺅنڈیشن نے شامکے کے 175 سیلاب متاثرین میں ”ونٹر پیکج“ تقسیم کر دیا

  

لاہور(وقائع نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن نے سماجی خدمات پراجیکٹ کے تحت 3,50,000 روپے کی لاگت سے شامکے کے 175 سیلاب متاثرین میں ”ونٹر پیکج“ تقسیم کر دیا۔جس کا مقصد شدید سردی میں مستحقین اور نادار افراد کو ریلیف فراہم کرنا تھا اِس حوالے سے شامکے میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت شیخوپورہ کے صدر ڈاکٹر طارق محمود ملک، الخدمت پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے کو ارڈنیٹراحسن نعیم ،فرینڈآف الخدمت عمرعلی چوہدری اور رابعہ ملک سمیت معززین علاقہ اور مستحق خاندانوں نے شرکت کی۔ الخدمت فاﺅنڈیشن شیخوپورہ کے صدرڈاکٹر طارق محمود ملک نے مستحقین میں ونٹر پیکج تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے شامکے کے سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں الخدمت فاﺅنڈیشن نے بروقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد موسم سرما کے پیش نظر متاثرین میں ونٹرپیکج کی تقسیم کا منصوبہ بنایا ہے۔ الخدمت پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈنیٹر احسن نعیم نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ہر سال ایسے مستحقین اور نادار افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کرنے کا اہتمام کرتی ہے جو وسائل نہ ہونے کے باعث سردی سے بچاﺅ کے لیے گرم کپڑے ،لحاف اوربستر نہیں خرید سکتے۔

الخدمت فاﺅنڈیشن ملک بھر میں سماجی خدمات پراجیکٹ کے تحت مستحق افراد کے لیے خدمت خلق کے کام کرتا رہتا ہے اور ونٹر پیکج بھی ایسے خاندانوں کے لیے تحفہ ہے جو سردی کی اذیت سے دوچار ہیں۔     

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -