آج کچھ گماشتے اسلام کے تشخص کو بدنام کررہے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت

آج کچھ گماشتے اسلام کے تشخص کو بدنام کررہے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)معروف سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج کچھ گماشتے اسلام کے تشخص کو بدنام کررہے ہیں اور اپنی من پسند تشریح کررہے ہیں ایسے عناصر کا محاسبہ بہت ضروری ہے اور جینوئن اہل اسلام ہی اس سلسلے میں مثبت اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نگریزی استبداد کے باوجو اکابر اہلسنّت نے مسلمانوں میں دینی حمیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان میں بھی نہایت مثبت اور قابل رشک کردار ادا کیا ان خیالا ت کااظہار انہوں نے مینار پاکستان میں مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی” عزت رسولﷺ“کانفرنس کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ ؓکی گستاخی کرنے والے خبیث فطرت کے مالک ہیں جو شخص اپنی ماں کی قدر و قیمت اور فضیلت سے آگاہ نہیں ہے وہ انسان کہلانے کا بھی حق دار نہیں ہے نشست کے اختتامی سیشن سے جسٹس نذیر احمد غازی، علامہ خادم حسین رضوی ،سید مظفر حسین شاہ ،قاضی عبدالغفارقادری،نعمان قادری ،سید احسان گیلانی ، فاروق احمد قادری ،پروفیسر بشیر انجم ،سید ارشد حسین گردیزی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -