سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، حاجی محمد ارشاد

سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، حاجی محمد ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) ایپکا کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش ایک سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاستدان ہی حل کر سکتے ہیں۔ اس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار کرنا چاہیے سرکاری ملازمین کی سیاسی جماعت کا آلہ کار نہ ہیں۔ ان خیالات کا ا ظہار ایپکا کے رہنماﺅں حاجی محمد ارشاد، فضل داد گجر، لالہ محمد اسلم، میاں غلام مصطفی، ارشد باجوہ اور ظفر کمبوہ نے ”پاکستان“ سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ہے اس حوالے سے حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ۔ دھرنوں اور احتجاج سے ملک میں معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اس میں حکمرانوں کو چاہیے کہ اس سیاسی کشمکش کے خاتمے کے لئے کوئی لائحہ عمل اختیار کرے۔ ایپکا کے رہنماﺅں لالہ محمد اسلم ، ارشد باجوہ، ظفر کمبوہ اور فضل داد گجر نے کہا کہ دھرنے اوراحتجاج جمہوری طریقہ سے ہونے چاہئیں، اس میں سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے پودے کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے۔