حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلال مصطفی شیرازی

حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلال مصطفی شیرازی

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بھی خیبرپختونخواہ کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ صوبہ کے وزیراعلیٰ نے اپریل2015میں صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی آگا ہ کردیا گیا ہے لیکن پنجاب حکومت تاحال اس سلسلہ میں خاموش ہے اور تقریباً 7 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر گراس روٹ لیول پر عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے جائیں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر پنجاب حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے روگردانی کر رہی ہے ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تیاری سے حصہ لے گی ۔

اس ضمن میں مسلم لیگی رہنماﺅں کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اور مسلم لیگ کی تنظیم نو کیلئے اضلاع کے دورے اور عوام رابطہ مہم سے کارکنوں میں نیا جو ش و ولولہ پیدا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں جھوٹے وعدوں اور خوبصورت نعروں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرا جاسکتا، بلدیاتی الیکشن میں عوام فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اور حکمرانوں کی جعلی مقبولیت کا پول کھل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے قائد چودھری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں وعدے نہیں عملی کام کرکے دکھایا، 1122سروس، وارڈن نظام، ہسپتال میں مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی،میٹرک تک مفت تعلیم اور درسی کتب کی فراہمی، پنجاب میں سڑکوں کا جال ان کے تاریخی اقدامات ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ان کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں جس میں پنجاب میں عوام خوشحال اور پرامن زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ آپ ہوشربا مہنگائی اور بدامنی کے باعث پنجاب کی عوام پریشان حال ہیں اور کسی مسیحا کے انتظار میں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -