محنت کش طبقے کو خوشحال بنائے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ، خوش بخت بٹ

محنت کش طبقے کو خوشحال بنائے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ، خوش بخت بٹ

لاہور (پ ر)خوشی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر خوش بخت بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں محنت کش طبقہ برسوں سے استحصال کا شکار ہے،محنت کشوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انہیں خوشحال بنائے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں مزدوراور کسان آج کے جدید دور میں بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،محنت کشوں کو دس سے بارہ گھنٹے کام کرنا پڑ رہا ہے، انہیں نہ تو کوئی تقرر نامہ ملتا ہے اور نہ ہی انہیں ملازمت کا تحفظ حاصل ہے، حکومتی اعلانات کے باوجود محنت کشوں کو مقرر کردہ کم از کم تنخواہ بارہ ہزار روپے بھی نہیں مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو محنت کش طبقے کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا ہو گا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے محکمہ محنت کو مزدور طبقے کوملازمت کا تحفظ فراہم کرنا ہو گا کیونکہ حکومت کے اس اقدام سے مزدور طبقہ دل لگا کر محنت کرئے گا جس سے اداروں کی پروڈکشن بڑے گی اس طرح ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور ملک خوشحال ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...