مسیحا ملت پارٹی کے زیرِ اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مسیحا ملت پارٹی کے زیرِ اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور( وقائع نگار)مسیحا ملت پارٹی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز پریس کلب لاہور کے سامنے درگاہی گل جدید کرسچن کالونی رانا ٹاﺅن کی رہائشی مسیحی خاتون الیشبع عدنان کو با اثر ملزمان کی طرف سے سرِعام برہنہ کرکے تشدد کرنے اور پولیس تھانہ فیروزوالہ کی طرف سے ملزما ن کو بچانے کےلئے واقع کے بارے مےں دی گئی درخواست پر کاروائی کرنے کی بجائے خود ساختہ درخواست لکھ کر مقدمہ درج کرنے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے کی جبکہ ایم ایم پی پنجاب کے صدر ولیم جاوید ،جنرل سیکرٹری یوسف کامران ہیومن لبریشن کمیشن پاکستان شعبہ خواتین کی کوآرڈنیٹر روزی اسلم و دیگر مو جو د تھے اس مو قع پراسلم پرویز سہوترا نے کہا برہنہ کرکے تشدد کرنا توانتہائی بڑا ظلم ہے لیکن اِن ملزمان کو بچانے کے لیے پولیس کا کردارانتہائی افسوس ناک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -