حکومت کے حواری خود اپنی حکومت کےلئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، سعدیہ سہیل

حکومت کے حواری خود اپنی حکومت کےلئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت کے حواری خود اپنی حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں وفاقی وزراءہوش کا دامن نہ چھوڑیں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو اُن کے لئے مسائل کھڑے کر دیں۔
عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے کرتوت کسی سے ڈھکے چھپے نہیں پوری قوم اِن لٹیروں کو جانتی ہے اس لئے خاموشی اختیار کریں ورنہ ہم نے اگر عرض کی تو شکایت ہو گی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے طرز حکمرانی کی وجہ سے ہم سڑکوں پر ہیں ۔
اور حکومت کی طرف سے انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ایک سو دس دنوں کے پُر امن احتجاج نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف پُرامن جماعت ہے جمہوریت نے ہمیں احتجاج کا حق دیا اور یہ دنیا کی کوئی طاقت ہم چھین نہیں سکتی۔