شالامارٹاﺅن میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک

شالامارٹاﺅن میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک

لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر شالامارٹاﺅن میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک صبح 10بجے شروع ہوئی اور 11بجے اختتام پذیر ہوئی واک میں ملک محمد پرویز ایم این اے ، چوہدری شہباز ایم پی اے ، ارشد بھٹی اسسٹنٹ کمشنر شالامار، ملک طارق محمود ٹی ایم او شالامارٹاﺅن اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، شالامارٹاﺅن کی طرف سے بنائے گئے خصوصی فلوٹ پر لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا فلوٹ میں دوپٹھان مر داور خاتون اُردو ، پنجابی ، پشتو میں ً پولیو کے 2قطرے ہربچہ ہر بار ً اور پولیو سے بچاﺅ کے دیگر اقدامات کے بارے میں آگاہی دے رہے تھے اس طرح فلوٹ میں پولیو موبائل ٹیم موجود تھی جو پمفلٹ تقسیم کر رہی تھی ٹیم کا مقصد آگاہی کے علاوہ اگر کوئی اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانا چاہتا ہے تو ٹیم فوری طور پر پولیو کے قطرے پلا سکتی ہے اس موقع پر 4بچوں کو موبائل ٹیم نے قطرے پلائے ۔ ایم این اے ملک محمد پرویز ، چوہدری شہبازاحمد ایم پی اے اور عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر شالامارمحمد ارشد بھٹی اور TMOشالامارٹاﺅن ملک طارق کی خصوصی کاوش کو سراہا۔ملک محمد پرویز ایم این اے نے بتایا کہ جس طرح شالامارٹاﺅن نے ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے دن رات کام کرکے انتہائی بہتر نتائج حاصل کئے ہیں اسی طرح پولیو کے لیے دن رات کام کیا جائے گا ۔ پولیو مہم میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر بھی سوِل سوسائٹی کے ہمراہ بڑھ چڑھ کا حصہ لیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...