جمعیت علماءپنجاب کی عمرہ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی شدید مذمت

جمعیت علماءپنجاب کی عمرہ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی شدید مذمت

  

 لاہو(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اختر، رشید احمد رضوی اور حافظ نصیر احمد نورانی نے پاکستان کی قومی ائرلائن (پی آئی اے )کی طرف سے اندرون اور بیرون ملک کرایوں میں کمی کے باوجود عمرہ کے کرایوں کو بدستور قائم رکھنے اور زائرین حرمین طیبین سے زائد کرائے وصول کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود عمرہ کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہ دیناعمرہ جیسی عظیم عبادت سے لوگوں کو روکنے کے مترادف ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت میںحج اور عمرہ کرنے والوں کو تو وہاں کی حکومت خصوصی رعایت دے اور پاکستان کے حکمران اورPIAکی بے دین انتظامیہ کا کوئی رعایت نہ دیناباعث شرم اورقوم سے بہت بڑی زیادتی ہے۔ رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ عمرہ کے کرایوں میں فوری کمی جائے اور زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے پر ذمہ دار افسروں کو فوری برطرف کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -