اسلامی نظام کے نفاذ ، سود سے پاک معیشت کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے،مولانا امجد

اسلامی نظام کے نفاذ ، سود سے پاک معیشت کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے،مولانا ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ، سود سے پاک معیشت کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو ں گے اس حوالے سے حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا آغا کرے ، جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن کے دفاع کے لیئے عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ڈویژن اور ضلعی سطح پر اجتماعات منعقد کیئے جا ئیں گئے یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے پارٹی وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ا نہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور عوام میں شعور پیدا کر نے کے لیئے تحریک چلائے گی انہوںنے بتا یا کہ جمعیت کی100 سال کی خدمت مکمل ہونے پر 2016ءمیں بین الاقوامی اجتماع ہوگا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ 73ءکے آئین پر درآمد اس کے نفاذ کے بغیر مو جو دہ بحران ختم نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیئے آئین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں تبدیلی بھی آئین پر عمل در آمد سے ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت نئے پا کستان کے لیے نہیں بلکہ پرانے پا کستان میں اسلام کے نفاذ کے لیئے کو شاں ہے ایک سوال کے جواب میں مو لا نا محمد امجد خان نے کہاکہ اس وقت ملک میں سودی نظام ہے جمعیت نے سابق دور میں صوبہ خیبرپختونخواہ میں خیبر بینک کا قیام عمل میں لاکر بلاسود بینکاری کا آغاز کیا جوکہ اب پوری دنیا کےلئے مثال بن چکاہے انہوںنے کہاکہ جے یو آئی وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ سودی نظام کے تسلسل کے لیئے اپنی اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے انہوںنے کہاکہ لوٹ کھسوٹ ، کرپشن ، اقرباءپروری اور افلاس کے نظام کے خاتمے کےلئے شفاف نظام تحریک چلائینگے کیونکہ حقوق صرف نعروں سے ملتے ہیں نہ ہی خوبصورت خوابوں سے قوموں کی تقدیریں بدلتی ہیں انہوں نے کہاکہ اسلامی قانون سازی کے حوالے سے جو شرائط پیش کی تھیں حکومت اب ا ن پر عملدرآمد یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر قسم کی تبدیلی پار لیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ سے باہر مطالبات مسائل کو بڑھا سکتا ہے ختم نہیں کر سکتا ہے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں جا ئیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ڈاکٹر خالد محموسومروکے قتل اور بلو چستان حکومت کو قائد جمعیت پر ہو نے والے خودکش حملے پر نا کا می کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جا ئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -