جماعت اسلامی کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے،میاں مقصود

جماعت اسلامی کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق عوام کی امیدوں کا مر کز بن کر ابھر ہیں اور جو انھوں نے جماعت اسلامی کا ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کیا ہے وہ ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی نڈر اور ایماندارقیادت ہی ملک کو موجود ہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے اجتماع عام میں لاکھوں افرادنے جس جذبہ سے شرکت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل ا عتمادکا اظہار کیا بلکہ اس بات کا ثبوت بھی دیا ہے کہ عوام اب بیدار ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں غربت ،بروزگاری ، کرپشن ، اور بے پناہ مسائل ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ملک میں نڈر ،ایماندار قیادت کی ضرورت ہے وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی کی نڈر اورا یماندار قیادت اقتدار میں آکر اسلامی خوشحال پاکستان بنائے گئی انھوں نے مزید کہا کہ اب عوام کو چاہیے کہ وہ جماعت اسلامی کے دست بازو بن کر میدان میں نکل کھڑے ہوں تاکہ اسلامی فلاحی مملکت اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہو سکے ۔