دنیا میں دہشتگردی سے نجات کیلئے کشمیر و فلسطین کے تنازعات کا حل ناگزیر ہے،حافظ عبد الکریم

دنیا میں دہشتگردی سے نجات کیلئے کشمیر و فلسطین کے تنازعات کا حل ناگزیر ...

لاہو(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی سے نجات کی حاصل کرنے کے لئے کشمیر و فلسطین کے تنازعات کا حل ناگزیر ہے اور عالمی برادری کوبھارت کے توسیع پسندانہ جنونی عزائم سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو لاحق ہونیوالے خطرات کے سدباب کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علماء کے وفود سے گفتگو کر تے ء ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ بھارت کی سرپرستی بھی جاری رکھنے پر اسکے دہشت گردی کی جنگ پر منفی اثرات مرتب ہونگے اس لئے جس خلوص‘ لگن اور جانفشانی کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز اپریشن کررہی ہیں اس عالمی عالمی قوتوں کو بھی امریکہ کی بجائے پاکستان کی حمایت کرنا ہوگی ورنہ اس خطہ کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلانے اور امن و آشتی کا گہوارا بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...