تاجروں نے عمران کی احتجاجی کال مسترد کر کے جب الوطنی کاثبوت دیا،طارق نبیل

تاجروں نے عمران کی احتجاجی کال مسترد کر کے جب الوطنی کاثبوت دیا،طارق نبیل

  

لاہور( وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ ٹرانسپور ٹرز اور تاجر برادری نے عمران خان کی احتجاجی کال مسترد کر کے جب الوطنی اور دانشمندی کا ثبوت دیا۔ عمران خان اپنے پلان کی ناکامیوں کا بدلہ ملک و قوم سے لینا چاہتے ہیں۔ وہ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک اس وقت دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ 110دن کے دھرنے نے ملک کو معاشی نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ تحریک انصاف کے کارکن بھی بے مقصد دھرنے اور احتجاج سے اکتا چکے ہیں۔ پے درپے ناکامیوں کے بعد عمران خان فرسٹریشن اور مایوسی کا شکار ہیں اور اسی مایوسی کے عالم میں وہ پے درپے غلط فیصلے کر رہے ہیں۔طارق نبیل نے کہاکہ عمران خان دھر نو ں کی سیا ست ختم کر تے ہوئے پارلیمنٹ میں مسائل کا حل نکا لیں کیو نکہ ان کے اس اقدام سے جہاں معاشی سر گر میاں مفلو ج الحال کا شکار ہیں وہیں کاروبار پر بھی منفی اثرات رونما ہو رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -