قرآن سے وابستگی باعث نجات اور سیرتِ رسولؐ کو اپنانے میں ہی بھلائی ہے، مفتی ظفر جبار

قرآن سے وابستگی باعث نجات اور سیرتِ رسولؐ کو اپنانے میں ہی بھلائی ہے، مفتی ...

لاہو(سٹاف رپورٹر) جماعت ا ہلسنّت پاکستان نے کہا ہے کہ خدا پرستی ہی تمام مسائل کا حل ہے کہ قرآن سے وابستگی باعث نجات ہے اور سیرتِ رسولﷺ کو اپنانے میں ہی بھلائی ہے، پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانے والے ملک دشمن ہیں،سیاسی جماعتیں کشیدگی کی بجائے کشادگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ مسلمان حضور نبی کریمﷺ کے ساتھ قلبی تعلق مضبوط بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفرجبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری، مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شرکاء نے مزید کہا کہ مسائل قرآن و سنت کے نفاذ کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ۔سیاسی ٹکراؤاور تصادم سے مسائل میں بہتری آنے کی بجائے الجھاؤ پیدا ہو گا ۔ قرآن و سنت کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کو چلایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...