مترو کہ وقف ا ملاک بور ڈ کے ایکٹ میں اہم ترامیم کیلئے مشاورتی اجلاس

مترو کہ وقف ا ملاک بور ڈ کے ایکٹ میں اہم ترامیم کیلئے مشاورتی اجلاس

  

لاہور( وقائع نگار)مترو کہ وقف ا ملاک بور ڈ 1975کے ایکٹ میں اہم ترامیم کے لئے چیئر مین بور ڈ صد یق الفاروق کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں ممبر بورڈ اظہر احسان شیخ ، مسز عا ئشہ حامد ، لیگل ایڈوائزر میاں قمر ا لزمان ، سیکرٹری بورڈ جنید احمد ، SO ظفر ا قبال، ڈپٹی سیکرٹری لیگل رانا طارق جاوید ،عظمی شہزادی ،شیخ محمد جاوید، میاں منیر احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں288ویں بورڈ میٹنگ میں قائم کردہ چار رکنی کمیٹی نے ایکٹ کی اربن لینڈ اور زرعی لینڈ کی ا سکیموں میں ترامیم کے لئے ا پنی سفارشات پیش کیں جن پر بہت غور و فکر کے بعد ا س پرمزید کام کرنے کو کہا گیا جبکہ لیگل ایڈوائزر بھی اس سلسلہ میں اپنی قانونی تجاویز اور نقات پیش کریں گے اور یہ طے ہو ا کہ جلد از جلداس کام کو مکمل کیا جا ئے تا کہ ٹرسٹ کے معاملات میں بہتری آ سکے، بعد ازاں میڈیا کے نما ئندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بور ڈ صدیق الفاروق نے بتایا کہ میں آج چھٹی کے روز بھی اپنا کام جاری رکھے ہو ئے ہوں،میر ا اولین مقصد جلد از جلد اس ٹرسٹ کو ایک مثا لی اور منا فع بخش ادارہ بنا نا ہے۔ اور جو کام بہت پہلے ہو جانے چاہیے تھے سابقہ ادوار میں ان پر کوئی توجہ ہی نہیں دی گئی جسکی وجہ سے آج ٹر سٹ مشکلات کا شکار ہے۔ ایکٹ کی زرعی اور اربن اراضی کی اسکیموں میں بعض اہم ترا میم بہت ضرروی ہیں جن پر کام ہو رہا ہے اور ہم بہت جلد ا س اہم کام کو مکمل کر لیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کو دھرنے سمیت ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی طرح فیصل آبا د جیسے اہم صنعتی شہر میں ہڑتال کی کال بُری طرح ناکام ہو گی ۔پوری قوم ملک میں ترقی وخوشحالی دیکھنا چاہتی ہے جبکہ عمران خان انتشار پھیلا نے میں مصرو ف ہیں۔یہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -