حکمرانوں نے 68 سال سے پوری قوم کو قربانی کا بکرا بنایا ہوا، یاسر گیلانی

حکمرانوں نے 68 سال سے پوری قوم کو قربانی کا بکرا بنایا ہوا، یاسر گیلانی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ آج فیصل آباد میں کسان اور تاجر تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے اگر ملک سے چور اور لٹیروں کو بھگانا ہے تو پوری قوم کو اپنے حصے کا احتجاج کرنا ہو گا اس لئے فیصل آباد والے آج ایک دن کی قربانی دیں۔ حکمرانوں نے 68 سال سے پوری قوم کو قربانی کا بکرا بنایا ہوا ہے آج اپنے لئے ایک دن کی قربانی دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-4 کے عہدیداران اعظم ورک، میاں اظہر محمود، عاصم ریاض، عدنان سہیل، لعل خان، حاجی سفارش ورک، امین مغل، سیف اللہ خان، راز خان، امیر خان، عاصم ورک ایڈووکیٹ، میاں صفدر، بوٹا مسیح، حاجی نذیر، حیدر گجر، رضوان اعوان، شیخ یاور اور جمشید چوہدری کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن کا ٹرم آف ریفرنس طے نہیں ہوتا تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...