حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرناخوش آئند ہے،ابو ذر غفاری

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرناخوش آئند ہے،ابو ذر غفاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ابو ذرغفاری نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی کا گراف بھی نیچے آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ ایک خوش آئند ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے مسلم لیگ (نواز)کی حکومت نے عوام کوایک اور تحفہ دیا ہے جبکہ رواں ماہ کے اختتام پر بھی عوامی حکو مت نئے سال کے آغاز پر تحفے میں قوم کو پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں مذید کمی کی خو شخبری سنا ئے گی ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی بھلائی کیلئے سیاست کی ہے جس کی مثال ملک میں کسی اور جماعت کی طرف سے نہیں ملتی ہے۔ابو ذرغفاری نے کہا کہ اس وقت عوام ملک میں سیاسی انتشار اور دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں اس موقع پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ احسن قدم ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام متاثرہ اضلاع میں سیلاب زدگان کے گھروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،مسلم لیگ نواز کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام اور غریب دوست اقدامات کررہی ہے۔ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پاکستان کی عوام تک بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔جس سے قوم مستفید ہو رہی ہے ۔