بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے میاں انجم نثار کو کامیاب کرانا ہوگا،میاں مظفر

بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے میاں انجم نثار کو کامیاب کرانا ہوگا،میاں مظفر

  

لاہور( وقائع نگار)بزنس کمیونٹی میں یکجہتی پیدا کرنے ،پاور منصوبوں کو جلد مکمل کرانے اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیداوار میاں انجم نثار کو کامیاب کرانا بے حد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں مظفرعلی نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ۔ میاں مظفرعلی نے کہا کہ حصول منفعت کے حریض جذبے بزنس کمیونٹی کے اتحاد میں ہمیشہ رکاوٹ بنتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ چیمبر ز اور ایسوسی ایشنیں اب حقیقت حال کو جان چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈری کے نام پر اچھی سرکاری نوکری لینے اور اپنے کاروباری مقاصد کے لیے ایس آر او جاری کرانے سے بزنس کمیونٹی کے اجتماعی مفادات حاصل نہیں ہو سکتے ۔ میا ں مظفر علی نے کہا ہے کہ پریمئر چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار کا فیڈریشن کی صدارت کا امیدوار بننا بزنس کمیونٹی کے لیے اعزاز ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کاروباری برادری میں اتحاد کے مشن کو آگے بڑھایا ہے اور کاروبارای طبقہ کے مساءّل و مشکلات کو حل کرانے میں جد و جہد سے گریز نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے لیے میاں انجم نثار کی نامزدگی لاہور چیمبر نے قواعد کے مطابق کی لیکن الیکشن کمشن نے میاں انجم نثار کے کاغذات نہ معلوم کن مصلحتوں اور مقاصد کے تحت مسترد کر دیّے ۔ میاں مظفر علی نے ڈ ی جی ٹی اور کے فیصلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جس میں میاں انجم نثار کے کاغذات ہر لحاظ سے درست قرار دیئے گئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -