نقب زن گینگ کے دو ملزم گرفتار

نقب زن گینگ کے دو ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل)باغبانپورہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے نقدی ودیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان ہدایت اللہ اور شاہ ولی کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ کئی وارداتیں کر چکے ہیں ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی نقدی ،گھریلو سامان اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں ۔ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -