مسلم ٹاؤن ، 2دن کی بچی مٹی میں دبی ہوئی برآمد

مسلم ٹاؤن ، 2دن کی بچی مٹی میں دبی ہوئی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں زیر تعمیر سڑک سے 2دن کی بچی مٹی میں دبی ہوئی برآمد ،ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر سڑک پر گزشتہ روز مزدوروں کو ایک خاتون مٹی میں کوئی چیز دباتی ہوئی نظر آ ئی جس پر انہوں نے اسے روکا تو وہ موقع سے فرار ہو گئی ۔مزدوروں نے جا کر دیکھا تو مٹی میں ایک 2دن کی بچی کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی ۔مزدوروں نے فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -