تھانے میں لگائے گئے سی سی ٹی سی کیمرے ناکارہ ، سامان چوری

تھانے میں لگائے گئے سی سی ٹی سی کیمرے ناکارہ ، سامان چوری

 لاہور(کرائم سیل)شہریوں کی جان و مال کے محافظ اپنے تھانے کی ہی حفاظت نہ کر سکے،تھانے میں چند ماہ قبل لگائے جانے والے سی سی ٹی سی کیمرے ناکارہ جبکہ سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار میں کچھ عرصہ قبل تھانے کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے جو کہ چھ ماہ میں ہی ناکارہ ہو گئے جبکہ کیمروں کا ریکارڈ بھی تھانے سے غائب ہو گیا،سی سی ٹی وی کیمرے تھانے کے باہر سرکاری و شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے تھے۔سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ان کے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...