مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتاری کی وجہ سے کار الٹ گئی، کار میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 30سالہ راہگیر کو سڑک پار کرتے ہوئے روندڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -