کاہنہ ،نامعلوم لڑکی کی نعش کا سر،بازو اور ٹانگیں نہیں مل سکیں

کاہنہ ،نامعلوم لڑکی کی نعش کا سر،بازو اور ٹانگیں نہیں مل سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) کاہنہ کے علاقہ سے دوروز قبل برآمد ہونے والی نامعلوم لڑکی کی نعش کا سر،بازو اور ٹانگیں تاحال نہ مل سکیں،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کاہنہ کے علاقہ میں مقامی افراد کو ایک 20سالہ لڑکی کا دھڑ ملا تھا ۔ پولیس نے اطلاع پر اسے مردہ خانہ میں جمع کروا کے سر ،بازو اور ٹانگیں تلاش کرنا شروع کر دی تھیں لیکن تاحال مقتولہ کا سر،بازو اور ٹانگیں نہیں مل سکی ہیں ۔پولیس کے مطابق جسم کے دوسرے اعضا ملنے تک نعش کی شناخت نہیں ہو سکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -